غزہ پر صیہونی جارحیت ، شہیدوں کی تعداد 40 ہزار 405
غزہ پٹی کی وزارت صحت نے اس علاقے میں 7 اکتوبر سے جاری صیہونی حکومت کے جرائم میں شہید ہونے والوں کی تعداد 40 ہزار 405 بتائی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام:ایک بیان میں بتایا گيا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک صیہونی فوج کے حملوں میں شہیدوں کی تعداد 40 ہزار 405 ہو گئی ہے۔
غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت جنگ کے 324 دن گزرنے پر اپنے بیان میں کہا ہے: صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ پٹی میں 3 جرائم کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں 71 فلسطینی شہید اور112 زخمی ہوئے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے: ان شہداء اور زخمیوں سمیت، 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک 40405 فلسطینی شہید اور 93468 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مسلسل حملوں کے باعث متعدد شہداء کی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں اور امدادی تنظیمیں انہیں تلاش کرنے میں ناکام ہیں۔
واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔
45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئی جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ختم ہو گئی اور پہلی دسمبر2023 سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔