Aug ۲۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۵ Asia/Tehran
  • غزہ کے باشندوں نے اپنا سب کچھ کھو دیا ہے، اقوام متحدہ کے امدادی ادارے آنروا کی رپورٹ

اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے غزہ میں فلسطینیوں کی زندگی کو "کبھی نہ ختم ہونے والا المیہ" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں نے اپنا سب کچھ کھو دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: مہر نیوز کے مطابق  اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اسرائیلی افواج کے بار بار انخلاء کے احکامات نے فلسطینی خاندانوں کو بڑے پیمانے پر مصائب و آلام سے دوچار کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی نے فوری جنگ بندی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی میں خاندانوں کو اپنے گھر بار اور سامان چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ اب وہ صرف زندہ رہنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
مذکورہ ادارے نے اس سے قبل رپورٹ دی تھی کہ غزہ میں ہر 10 میں سے نو افراد  اسرائیلی افواج کے حملے کے دوران بےگھر ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے حال ہی میں خبردار کیا تھا کہ اسرائیل کے مسلسل انخلاء کے احکامات نے نقل مکانی، عدم تحفظ اور انفراسٹرکچر کی تباہی کی لہروں کو جنم دیا ہے۔ او سی ایچ اے نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ مہینوں میں غزہ کے 90 فیصد لوگ بےگھر ہو چکے ہیں۔

ٹیگس