Sep ۱۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ بمباری، متتعد فلسطینی شہید اور زخمی

صیہونی دہشتگردوں نے ایک بار پھر رات کی تاریکی میں غزہ کے مظلوم باشندوں کے خون سے ہولی کھیلی اور ایک مکان پر بمباری کر کے مزید چار بچوں سمیت نو کو شہید کر دیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: العالم نیوز نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی دہشتگردوں نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب غزہ کے مشرقی علاقے میں ایک مکان پر بمباری کر دی جس میں کم از کم نو فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں چار بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔ اس حملے میں کئی لوگوں کے لاپتہ ہونے کی بھی خبر ہے۔ الجزیرہ کے مطابق یہ حملہ التفاح محلے میں الشجاعیہ اسکول کے قریب بستان نامی ایک خاندان کے مکان پر کیا گیا۔ اس سے قبل جمعے کے روز صیہونی دہشگردوں نے کم از کم گیارہ فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کیا تھا۔
العالم کے نامہ نگار کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں کا یہ حملہ غزہ سٹی کے جنوب میں صلاح الدین مسجد کے قرب و جوار کے علاقے پر انجام پایا۔ اسکے علاوہ صیہونی دہشتگردوں نے المواصی کیمپ پر ایک بار پھر گولہ باری کی جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔ المواصی کیمپ فلسطینی پناہ گزینوں کا وہی کیمپ ہے جہاں گزشتہ ہفتے صیہونی دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں بمباری کر کے سو سے زائد فلسطینیوں کو شہید و زخمی کر دیا تھا۔

ٹیگس