غزہ پٹی میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری
غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے آج بھی جاری رہے اس دوران متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی وزارت صحت نے سات اکتوبر سے اب تک صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے تازہ ترین اعداد و شمار کا اعلان کرتے ہوئے شہداء کی تعداد اکتالیس ہزار چار سو پچانوے بتائی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بدھ کی صبح اعلان کیا کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ پٹی میں قتل عام کی چار کارروائیاں انجام دیں جن کے نتیجے میں اٹھائیس افراد شہید اور پچاس دیگر زخمی ہوگئے۔
اس طرح سات اکتوبر سے اب تک غزہ پٹی میں صیہونی فوج کے حملوں میں اکتالیس ہزار چار سو پچانوے فلسطینی شہید اور چھیانوے ہزار چھے سو زخمی ہوچکے ہيں ۔
غزہ پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ کو تقریبا ایک سال گزرنے کے باوجود نتن یاہو کا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں ہو سکا ہے۔
صہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے تحریک حماس کے خاتمے اور صیہونی قیدیوں کو واپس لانے کے مقصد سے غزہ جنگ شروع کی تھی ۔