Sep ۲۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran

عراق کے اسلامی استقامتی تنظیم نے مقبوضہ فلسطین کی ایلات بندگاہ پر دو ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: استقامتی محاذ کے وار میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ رات مقبوضہ فلسطین کے ساحلی شہر ایلات میں مہیب دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 نے بھی ایلات پر دو ڈرون طیاروں سے حملے کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ اس حملے میں جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے بھی رپورٹ دی ہے کہ ایلات بندرگاہ پر ڈرون حملے میں دو اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔
عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے منگل کو بھی ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا تھا کہ اس نے مقبوضہ جولان پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے گزشتہ مہینوں کے دوران مقبوضہ فلسطین میں مختلف اہم اور حساس صیہونی مراکز پر حملے کئے ہیں۔

ٹیگس