Sep ۳۰, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • دہشتگرد صیہونیوں کی لبنان پر بمباری کا سلسلہ جاری، چوبیس گھنٹے میں 100 سے زائد افراد شہید

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لبنان پر صہیونی حکومت کے حملوں میں ایک سو نو افراد شہید ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لبنان پر صیہونی حکومت کے حملوں میں ایک سو نو افراد شہید اور تین سو چونسٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔ لبنان کی وزارت صحت نے اس سے قبل کہا تھا کہ صیہونی حکومت نے مشرقی لبنان میں واقع صوبۂ بعلبک الہرمل پر حملہ کیا ہے جس میں تینتیس افراد شہید اور ستانوے زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ اس سے پہلے لبنانی وزارت صحت نے جنوبی لبنان میں واقع صور شہر پر صیہونی حکومت کے حملوں میں سولہ افراد کی شہادت اور ایک سو پندرہ کے زخمی ہونے کی خبر دی تھی۔
صیہونی حکومت نے جمعے کی شام کو بیروت کے جنوب میں واقع ضاحیہ کے علاقے پر مجرمانہ حملے کئے تھے جن میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ شہید ہو گئے تھے۔ صیہونی حکومت نے اس کے بعد بھی ضاحیہ پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

ٹیگس