یمنی جوانوں کا صیہونی فوجی ٹھکانوں پر قدس 5 نوعیت کے میزائلوں سے حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i437554-یمنی_جوانوں_کا_صیہونی_فوجی_ٹھکانوں_پر_قدس_5_نوعیت_کے_میزائلوں_سے_حملہ
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر قدس پانچ نوعیت کے تین میزائلوں سے حملہ کرنے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Oct ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۳:۰۶ Asia/Tehran
  • یمنی جوانوں کا صیہونی فوجی ٹھکانوں پر قدس 5 نوعیت کے میزائلوں سے حملہ

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر قدس پانچ نوعیت کے تین میزائلوں سے حملہ کرنے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ ہم نے مقبوضہ فلسطین کے اندر قدس پانچ نوعیت کے تین میزائلوں سے صیہونی اہداف کو نشانہ بنایا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ میزائل ٹھیک اپنے نشانوں پر جا کر لگے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ ہم ایران کو وعدہ صادق دو آپریشن کی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم فلسطین اور لبنان کی حمایت میں ہر طرح کے مشترکہ آپریشن میں شرکت کے لئے تیار ہیں۔

یحیی سریع نے مزید کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے صیہونی دشمن کی حمایت جاری رہنے کے باعث ان کے مفادات ہماری زد میں ہیں۔

یمن کی فوج کا کہنا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت غزہ پٹی پر اپنے حملے بند نہیں کرے گی تب تک وہ بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت کے بحری جہازوں اور مقبوضہ فلسطین کی جانب جانے والے بحری جہازوں پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔