Oct ۰۵, ۲۰۲۴ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran

حزب اللہ نے حیفا میں صہیونی آئل ریفائنریز پر میزائل حملے کئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی نے قدس الاخباریہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے حیفا میں صہیونی آئل ریفائنریز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
جمعہ کی صبح حزب اللہ نے حیفا بندرگاہ پر حملہ کیا ہے۔
بعض ذرائع نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کا ہدف حیفا میں موجود تیل کی تنصیبات تھیں۔
ذرائع ابلاغ میں حزب اللہ کے حملوں کے بعد تصاویر اور ویڈیوز گردش کررہی ہیں جس میں حیفا کی فضاوں میں میزائل دکھائی دے رہے ہیں جبکہ شہر میں سائرن بجنے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

 

ٹیگس