صیہونی حکومت کا مرکاوا ٹینک تباہ، القسام بریگیڈ کا بیان + ویڈیو
القسام بریگیڈ کے جوانوں نے صیہونی حکومت کے مرکاوا چار ٹینک کو ایک طاقتور بم سے تباہ کر دیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ کے مشرق میں صیہونی فوجیوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔
القسام نے مزید کہا کہ ان کے مجاہدین نے غزہ کے شمال میں جبالیا کیمپ کے مغرب میں "الزہراء" محلے میں صیہونی حکومت کے مرکاوا چار ٹینک کو ایک طاقتور بم سے تباہ کر دیا۔ نیز القسام نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ جبالیا کیمپ کے مغرب میں اس بٹالین کے مجاہدین کی صیہونی حکومت کی کمانڈو فورسز کےساتھ گھمسان کی لڑائی ہوئی جس میں متعدد قابض فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ اسی دوران فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کی عسکری شاخ سرایا القدس نے کہا ہے کہ اس کے اسنائپرز نے غزہ کی پٹی کے شمال مغرب میں التوام کے علاقے میں ایک قابض فوجی کو نشانہ بنایا ہے۔