عراقی استقامتی گروہ کی صیہونیت مخالف کارروائی + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i437827-عراقی_استقامتی_گروہ_کی_صیہونیت_مخالف_کارروائی_ویڈیو
عراق کی اسلامی مزاحمت نے صیہونی حکومت کی ایلات بندرگاہ پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Oct ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran

عراق کی اسلامی مزاحمت نے صیہونی حکومت کی ایلات بندرگاہ پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے غزہ اور لبنان کے عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے مسلسل جرائم کے جواب میں آج ایلات کی مقبوضہ بندرگاہ ام الرشراش پر خودکش ڈرون سے حملہ کیا ہے۔ عراق کی اسلامی مزاحمت نے جمعرات کی صبح کو بھی ایلات کی بندرگاہ میں ایک اہم ہدف کو ڈرون سے نشانہ بنایا تھا۔ مقبوضہ علاقوں کے خلاف ماضی کی کارروائیوں کےدوران عراق کی اسلامی مزاحمت نے خبردار کیا تھا کہ اگر صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر اپنے حملے جاری رکھے تو وہ مقبوضہ علاقوں میں غاصب حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دے گی۔
عراق کے مزاحمتی گروہوں نے مقبوضہ علاقوں پر اپنے حملے جاری رکھتے ہوئے غزہ کے عوام کی حمایت پر تاکید ہے اور قابضین کے خلاف اپنے حملے مزید تیز کرنے پر زور دیا ہے۔