Oct ۱۶, ۲۰۲۴ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran

عراق کی مزاحمتی تنظیموں نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں واقع ایک انتہائی حساس مرکز کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، یہ حملہ منگل کی صبح کو کیا گیا ہے۔ عراق کی اسلامی استقامت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی اہداف پر حملوں اور دشمن کے مراکز کو تہس نہس کرنے کے سلسلے میں روز بروز اضافہ کیا جائے گا۔
پیر کی رات کو بھی عراق کی استقامتی تنظیم نے اعلان کیا کہ صیہونیوں کے ہاتھوں بچوں، خواتین اور سن رسیدہ افراد کو نشانہ بنانے کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے مشرق میں ایک انتہائی اہم مرکز کو جدیدترین ڈرون طیارے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
عراق کی مزاحمتی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کے سامنے استقامت پر مبنی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

ٹیگس