Oct ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لبنان کے صیہونی فوجی اڈوں پر حملے

حزب اللہ لبنان کے صیہونی فوجی اڈوں کو ایک بار پھر بڑے حملے کا نشانہ بنایاہے جس می‍ں صیہونیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: پریس ذرائع نے جنوبی لبنان میں ایک ڈرون حملے میں اکتیس صیہونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔ ارنا کے مطابق صیہونی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ ایک ڈرون طیارے سے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے میں اسرائيلی فوجیوں کے مرکز پر حملہ ہوا۔ جس میں اکتیس فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ تین اسرائیلی فوجیوں کو جو کل رات جنوبی لبنان میں ہونے والی جھڑپوں میں زخمی ہوئے تھے، زیف اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
صیہونی ذرائع نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ لبنان سے ایک ڈرون طیارہ مقبوضہ فلسطین کے الناقورہ علاقے کی فضا میں داخل ہوا جس کے بعد اس علاقے میں خطرے کا سائرن بجنے لگا۔ صیہونی فوج نے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران حزب اللہ کے حملوں میں تیرہ اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر پریس ذرائع نے بحر المیت کے قریب صیہونیت مخالف کاروائی انجام پانے کی خبر دی ہے۔
صوت القدس کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں صیہونیت مخالف کاروائیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ بحر المیت کے قریب انجام پانے والی صیہونیت مخالف کاروائی میں متعدد صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ پریس ذرائع کے مطابق اس کاروائی کو انجام دینے والے دو افراد تھے جو اردن سے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہوئے تھے جن میں سے ایک شہید ہو گيا۔
صیہونی ذرائع نے بھی اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ اردن سے مزید مسلح افراد مقبوضہ علاقوں میں داخل ہوئے ہوں گے جبکہ کاروائیاں انجام دینے والے افراد فوجی لباس میں ہیں۔ صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر تئيس اکتوبر سے جارحانہ اور وحشیانہ حملے شروع کئے ہیں جو مسلسل جاری ہیں۔

ٹیگس