Oct ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
  • قیدیوں کی رہائی کےلیے صہیونی جارحیت اور قبضے کا خاتمہ شرط ہے، حماس

حماس نے کہا ہے کہ غزہ پر صہیونی قبضے اور جارحیت کے مکمل خاتمے سے پہلے صہیونی قیدی رہا نہیں ہوں گے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کے اعلی رہنما اسامہ حمدان نے صہیونی قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں حماس کی جانب سے شرط پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی کےلیے غزہ پر جارحیت کا خاتمہ اور صہیونی فورسز کا انخلاء شرط ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصر اور قطر جنگ بندی اور امن کے قیام کے لیے کوششیں کر رہے ہیں تاہم حماس اپنے اصولوں کے مطابق آگے بڑھے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ حماس کا وفد جنگ بندی کے بارے میں تجاویز وصول کرنے قاہرہ گیا ہے تاہم یہ حماس کے موقف میں تبدیلی ہرگز نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شمالی غزہ میں صہیونی فوجی حکام کی سازشوں کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔ فلسطینی عوام اور مجاہدین مل کر صہیونی ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔

ٹیگس