Nov ۰۵, ۲۰۲۴ ۲۰:۳۷ Asia/Tehran
  • شام میں القصیر کے ارد گرد صیہونی فضائیہ کا حملہ

شامی ذرائع نے شام اور لبنان کی سرحد کے قریب واقع القصیر شہر کے ارد گرد دہشتگرد صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے ذریعے کی گئی جارحیت کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، شام میں المیادین کے رپورٹر نے شام اور لبنان کی سرحد پر واقع صنعتی شہر القصیر پر دہشتگرد صیہونی حکومت کے حملے کے بارے میں خبر دی ہے۔

شام کے سرحدی شہر القصیر پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں خاص طور پر صنعتی علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کے نامہ نگار نے بھی اطلاع دی ہے کہ صیہونی دشمن کے اس حملے میں صنعتی علاقے کے ارد گرد کچھ رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

ٹیگس