حزب اللہ کی جوابی کارروائیاں تیز، صیہونی فوج کے ہیڈ کوارٹرز، فوجی اڈوں اور صیہونی بستیوں پر تابڑ توڑ حملے
Nov ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
حزب اللہ نے اپنی جوابی کارروائیوں کی سطح کو مزید تیز کرتے ہوئے غاصب صیہونی فوج کے ہیڈ کوارٹرز، فوجی اڈوں اور صہیونی بستیوں کو اپنے نشانے پر لے لیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ کے میڈیا ذرائع کے مطابق تل ابیب کے مضافاتی علاقوں، حیفا اور نہاریا میں الجلیل العلیا اور اصبع الجلیل پر شدید میزائل اور ڈرون حملے کئے گئے ہیں ۔
حزب اللہ کے بیان کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شمالی اور مرکزی علاقے میں پورے ایک گھنٹے تک خطرے کے سائرن کی آوازیں گونجتی رہیں۔
شمالی حیفا میں زوفولون فوجی انڈسٹری اور الجلیل العلیا میں متعدد فوجی مراکز حزب اللہ کے میزائلوں کے نشانے پر آئے۔