عراقی استقامت کی کامیاب کارروائی، اہم صیہونی فوجی ہدف بنا نشانہ
Nov ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
عراق کی تحریک استقامت نے مقبوضہ جنوبی فلسطین میں ایلات بندر گاہ میں دو اہم صیہونی اہداف کو ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کی تحریک استقامت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی جارحیت کے جواب اور لبنان و فلسطین کے عوام کی حمایت میں آج ام الرشراش میں ایک اہم صیہونی فوجی ہدف کو نشانہ بنایا ۔
عراقی مجاہدین نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ ام الرشراش میں ایک بار پھر اہم صیہونی فوجی ہدف کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ عراق کی تحریک استقامت نے تاکید کی ہے کہ غزہ اور لبنان کے عام شہریوں خاصطور سے بچوں اور عورتوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کے جواب میں صیہونی اہداف پر نہ صرف یہ کہ اس قسم کے حملے جاری رہیں گے بلکہ حملے تیز بھی کر دیئے جائیں گے۔