شہید حسن نصراللہ کے میڈیا ایڈوائزر اور حزب اللہ کی میڈیا سیل کے سربراہ شہید محمدعفیف کون تھے؟
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i438875-شہید_حسن_نصراللہ_کے_میڈیا_ایڈوائزر_اور_حزب_اللہ_کی_میڈیا_سیل_کے_سربراہ_شہید_محمدعفیف_کون_تھے
حزب اللہ کی میڈیا سیل کے سربراہ محمد عفیف آج بیروت میں رأس النبع پر قدس کی غاصب اور جابرصیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہو گئے۔
(last modified 2026-07-08T12:01:57+00:00 )
Nov ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • شہید حسن نصراللہ کے میڈیا ایڈوائزر اور حزب اللہ کی میڈیا سیل کے سربراہ شہید محمدعفیف کون تھے؟

حزب اللہ کی میڈیا سیل کے سربراہ محمد عفیف آج بیروت میں رأس النبع پر قدس کی غاصب اور جابرصیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہو گئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شہید محمدعفیف نے 1983 میں حزب اللہ میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس گروپ کے بانی ارکان میں شمار ہوتےتھے۔ انہوں نے شروع ہی سے پارٹی کے تشکیل میں اہم اور موثر کردار ادا کیا اور وقت کے ساتھ ساتھ اس تنظیم کی اہم شخصیات میں شمار ہونے لگے۔ 2014 میں، وہ حزب اللہ کے میڈیا سیل کے سیکریٹری مقرر ہوئے اور انہوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پارٹی کے پیغامات پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، خاص طور پر صیہونی حکومت کے ساتھ بحران اور تنازعات کے وقت۔

حزب اللہ کے میڈیا تعلقات کی ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے، محمد عفیف حزب اللہ کے ٹیلی ویژن چینل المنار میں خبروں اور سیاسی پروگراموں کے شعبے کے ڈائریکٹر تھے۔

شہید محمدعفیف  کے حزب اللہ کے اہم رہنماؤں کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔ وہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کے میڈیا ایڈوائزر تھے اور پارٹی کے سابق سیکریٹری جنرل عباس موسوی کے بھی بہت قریبی دوست تھے۔

حزب اللہ کی میڈیا سیل کے سربراہ محمد عفیف آج بیروت میں رأس النبع پر قدس کی غاصب اور جابرصیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہو گئے۔

لبنان میں شام کی عرب سوشلسٹ بعث پارٹی کے سیکریٹری جنرل علی حجازی نے حزب اللہ کے میڈیا چیف محمد عفیف کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عفیف اتفاقی طور پراس عمارت میں آئے تھے اور شدید بمباری میں شہید ہو گئے۔

بمباری کے وقت شام کی بعث پارٹی کے سیکریٹری جنرل عمارت میں موجود نہیں تھے تاہم اس بمباری میں 5 افراد شہید ہوئے۔