Dec ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۳:۱۵ Asia/Tehran
  • شمالی غزہ کی سڑکیں شہداء اور زخمیوں سے بھری پڑی ہیں/

اسپتال کے ذرائع نے شمالی غزہ کے ایک اسپتال پر اسرائیلی حملے کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا ہے علاقے کی سڑکیں شہیدوں اور زخمیوں سے بھری پڑی ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  غزہ کے فیلڈ اسپتالوں کے سربراہ  مروان الھمص نے کہا ہے کہ کمال عدوان اسپتال پر حملے کا مقصد اسپتال کو بند کرنا اور پناہ گزینوں کو ایک بار پھر شمالی غزہ سے جنوبی غزہ کی جانب کوچ پر مجبور کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی شمالی غزہ کی گلیوں میں پڑے ہیں اور انہیں اسپتال لے جانے کے لیے ایک بھی ایمبولینس موجود نہیں ہے۔

غزہ کے فیلڈ اسپتالوں کے سربراہ نے کہا کہ بدقسمتی سے شمالی غزہ کی سڑکیں شہداء اور زخمیوں سے بھری پڑی ہیں اور بہت سے زخمی علاج نہ ہونے کے سب سے شہادت کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائيلی فوج  کے اسنائیپر اور ڈرون طیارے  اسپتال کے ارد گرد کے علاقوں پر مسلسل حملے کر رہی ہے اور لوگوں کی نقل و حرکت کو روک رہے ہیں۔

ٹیگس