Dec ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • صیہونی میڈیا: تل ابیب کا

 ایک صیہونی  میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کا شام کے مختلف مسلح گروہوں منجملہ تحریر الشام ( النصرہ فرنٹ) سے براہ راست رابطہ ہے

 سحرنیوز/عالم اسلام:صیہونی نیوز سائٹ واللا نے اتوار کو لکھا ہے کہ صیہونی حکومت شام میں موجود  مختلف مسلح گروہوں منجملہ تحریر الشام سے براہ راست رابطے میں ہے۔

اس صیہونی نیوز سائٹ نے لکھا ہے کہ اسرائیل اس مرحلے میں چاہتا ہے کہ مسلح افراد سرحد( شام اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد) کے قریب نہ  جائيں۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے اسی کے ساتھ  خبر دی ہے کہ صیہونی فوج کی گوریلا اور چـھاتہ بردار بریگیڈ 98 کو شام کی سرحدوں پر بلالیا گیا ہے۔

اس سے پہلے صیہونی میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی تھی کہ اتوار کی صبح اسرائيلی فوج کے ٹینک مقبوضہ جولان کا سرحدی حصار عبور کرکے شام کی سرحد کے اندر داخل ہوگئے ہیں۔

ٹیگس