عراق-شام سرحد پر اب تک کی سب بڑی فوجی مشقیں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i439719-عراق_شام_سرحد_پر_اب_تک_کی_سب_بڑی_فوجی_مشقیں
عراق کے رکن پارلیمنٹ نے شام کے ساتھ مشترکہ سرحد پر گذشتہ دس سالوں میں ملک کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کی خبر دی ہے۔
(last modified 2026-02-26T10:03:59+00:00 )
Dec ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • عراق-شام سرحد پر اب تک کی سب بڑی فوجی مشقیں

عراق کے رکن پارلیمنٹ نے شام کے ساتھ مشترکہ سرحد پر گذشتہ دس سالوں میں ملک کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عراقی پارلیمنٹ کے سیکورٹی کمیشن کے رکن یاسر اسکندر نے شام کی صورت حال کو عراق کے لئے تشویشناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق، شام کی صورت حال کے پیش نظر مشترکہ سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کر رہا ہے۔

اسکندر نے مزید کہا کہ عراق کی وزارت دفاع شام کے ساتھ مشترکہ سرحد پر فوجی دستوں کی تنظیم نو کے ہدف سے گذشتہ دس سالوں میں سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مشقیں دہشت گرد عناصر کو عراق کی سرزمین میں دراندازی سے روکنے اور اس ملک کے حساس علاقوں کی حفاظت کے مقصد سے کی جا رہی ہیں۔