شام کے مختلف علاقوں پر ترکیہ کے 17 حملے
Dec ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۹ Asia/Tehran
ترکیہ نے شام کے مختلف غیر فوجی علاقوں پر 17 ڈرون حملے کئےہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: شام کے ذرائع کے مطابق ترکیہ نے امریکہ کے حمایت یافتہ کرد جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر حملے کے بہانے کوبانی اور منبج شہروں سمیت شام کے مختلف علاقوں پر سترہ ڈرون حملے کئے ہیں۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد کرد آبادی والے شہروں اور علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے اور انہیں تباہ کرنے کا راستہ ہموار کرنا ہے۔
واضح رہے کہ بشار اسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ترکیہ اب تک متعدد بار شام کے سرحدی اور کرد آبادی والے علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا چکا ہے.