ترکیہ کے فوجی ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ
Jan ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۵ Asia/Tehran
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی عراق کے سرحدی علاقے کے قریب ترکیہ کے فوجی ہوائی اڈے پر حملہ کیا گیا ہے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ آج ایک چھوٹے ڈرون کے ذریعے کیا گیا اور یہ پہلا موقع ہے کہ اس بیس پر عراق کی سرحدی پٹی پر حملہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ہوائی اڈے پر تعینات طیارہ شکن سسٹم نے ڈرون کو ترک فوجی ہیلی کاپٹروں تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا۔ یہ حملہ انقرہ کے دشمنوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ترکیہ نے براہ راست حملوں کو روکنے کے لیے ان اڈوں میں جہاں فوجی ایر پورٹ ہیں اینٹی ڈرون سسٹم کو تعینات کرنا شروع کر دیا ہے ۔