امریکہ کے خلاف یمن کی بڑی کارروائی، امریکی طیارہ بردار جہاز کو 2 میزائل اور 4 ڈرون سے نشانہ بنایا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i440388-امریکہ_کے_خلاف_یمن_کی_بڑی_کارروائی_امریکی_طیارہ_بردار_جہاز_کو_2_میزائل_اور_4_ڈرون_سے_نشانہ_بنایا
یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہازوں کے خلاف مسلح کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۷, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • امریکہ کے خلاف یمن کی بڑی کارروائی، امریکی طیارہ بردار جہاز کو 2 میزائل اور 4 ڈرون سے نشانہ بنایا

یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہازوں کے خلاف مسلح کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمنی فوج نے امریکی طیارہ بردار جہاز اور مقبوضہ فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون سے حملے کئے ہیں۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا کہ یمنی افواج نے کارروائی کرتے ہوئے امریکی طیارہ بردار جہاز کو دو میزائلوں اور چار ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

میجر جنرل یحیی سریع نے کہا کہ یہ کارروائی بحیرہ احمر کے شمال میں امریکی طیارہ بردار جہاز ٹرمین کے خلاف کی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے عسقلان میں ایک ڈرون کے ذریعے صہیونی تنصیبات کو بھی نشانہ ہے۔ جب کہ یافا (تل ابیب) میں بھی ایک دفاعی مرکز کو کامیابی کے ساتھ ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

یحیی سریع نے ایک مرتبہ پھر واضح طور پرکہا کہ غزہ اور فلسطینی عوام کی حمایت میں صیہونی حکومت کی تنصیبات پر حملے جاری رہیں گے۔