Jan ۳۱, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • شام:  صیہونی فوجیوں نے قنیطرہ گورنر ہاوس کو جلا دیا

صیہونی فوجیوں نے جنوب مغربی شام میں قنیطرہ گورنر ہاوس کو آگ لگا دی اورعلاقے میں وسیع پیمانے پر زرعی زمینیں تباہ کر دیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عرب جرنل نیوز وب سائٹ نے سوشل میڈیا صارفین کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جمعرات کے روز غاصب صیہونی فوجیوں نے قنیطرہ صوبے میں گورنر کے دفتر کو آگ لگا دی، جبکہ دیہی علاقوں میں زرعی زمینوں کی وسیع پیمانے پر تباہی کا سلسلہ جاری رکھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ایسی ویڈیو کلپس شیئر کیں جن میں جنوبی شام کے قنیطرہ میں گورنر ہاوس کی عمارت سے آگ کے شعلے اور دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔  صیہونی فوج کئی دنوں سے "جباتا الخشب" کے علاقے میں زرعی اراضی اور جنگل کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے علاقے میں موجود شامیوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ہے۔ اس سے قبل بدھ کو بھی صیہونی فوج نے جباتا الخشب شہر میں بڑے پیمانے پر زرعی اراضی کو تباہ کیا تھا۔

 

ٹیگس