Feb ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج کی بمباری سے 15 سالہ فلسطینی بچہ شہید

جنوبی جنین کے قباطیہ علاقے میں صیہونی حکومت کی فوج کی بمباری کے نتیجے میں ایک فلسطینی بچہ شہید ہوگيا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ پندرہ سالہ فلسطینی ضياء الدین عمر سباعنہ جو دو ہفتے پہلے اسرائیلی فوج کی بمباری میں زخمی ہوئے تھے، زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہوگئے،اس بچے کی شہادت کے بعد جنین اور جنین کیمپ میں مسلسل تیئس دنوں سے جاری صیہونی جارحیتوں میں شہداء کی تعداد چھبیس ہوگئی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ میں سات اکتوبر دوہزار تیئس سے اب تک اڑتالیس ہزار دو سو اکہتر فلسطینی شہید اور ایک لاکھ گیارہ ہزار چھے سو ترانوے فلسطینی زخمی ہوچکے ہيں۔

بیان میں یہ بھی کہا گيا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں سات فلسطینی شہداء میں سے چھے کی لاشیں ملبے سے نکال کر غزہ کے اسپتالوں میں پہنچا دی گئی ہیں

ٹیگس