شام کے دفاعی تنصیبات پر صیہونی حکومت کا ایک بار پھر فضائی حملہ
Feb ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
صہیونی فوج نے شام کے جنوبی علاقوں میں دفاعی تنصیبات پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی حکومت نے شام پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنوبی علاقوں میں دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
صہیونی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی شام میں فوجی مراکز اور دفاعی تنصیبات پر بمباری کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ شام کی طرف سے لاحق خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
حملے میں اب تک ہونے والے نقصانات کے حوالے سے کوئی خبر موصول نہیں ہوئی۔