Feb ۲۵, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • صیہونی کنارے میں صیہونی جارحیت میں شدت

حماس کے سینئر رہنما محمود مرداوی نے کہا ہے کہ جب تک چھے سو بیس فلسطینی رہا نہیں ہو جاتے اسرائیل سے مذاکرات نہیں کریں گے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بیس سال میں پہلی مرتبہ اسرائیلی ٹینک مغربی کنارے میں تعینات کر دیے گئے ہیں، مغربی کنارے کے شمالی حصے سے چالیس ہزار فلسطینی شمال میں پناہ گزین کیمپوں سے نقل مکانی کر گئے، جبکہ اقوام متحدہ نے بھی چالیس ہزار پناہ گزینوں کی نقل مکانی کی تصدیق کی ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق سن دو ہزار کی فلسطینی مزاحمت میں شدت کے بعد یہ صیہونی فوج کا مغربی کنارے میں سب سے بڑا آپریشن ہے۔یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں گھسنے اور حملہ کرنے کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ٹیگس