غزہ میں جنگ بندی جاری رہنی چاہئے: عالمی ادارہ خوراک کی تاکید
عالمی ادارہ خوراک نے رمضان المبارک کی آمد پر تاکید کی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی جاری رہنی چاہئے
سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کے مطابق عالمی ادارہ خوراک نے اپنے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ٹوٹنی نہيں چاہئے، جاری رہنی چاہئے۔
خوراک کی عالمی تنظیم نے لکھا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے چھے ہفتے میں ہماری ٹیم کے افراد دس لاکھ لوگوں تک خوراک پہنچاسکے ہیں۔
اس تنظیم نے بتایا ہے کہ اس کے امدادی دستے پوری طرح سرگرم ہیں اور جنگ بندی جاری رہنے کی صورت میں پر امن اور پائیدار امداد رسانی جاری رہے گی۔
اس رپورٹ کے مطابق غزہ ميں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی وحشیانہ نسل کشی کے نتیجے میں، غزہ کے چوبیس لاکھ ساکنین میں سے پندرہ لاکھ افراد اپنے گھربار سے محروم ہوکر مہاجرت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
فلسطین میں رمضان المبارک ایسے عالم ميں آیا ہے کہ انسانی بحران کی شدت کی وجہ سے غزہ کے عوام کو افطاری اور سحری کے لئے، کھانے اور پانی کی فراہم بھی مشکل ہورہی ہے۔