Mar ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • فلسطینی مزاحمتی فورسز کی صیہونی فوجیوں اور آباد کاروں کے خلاف متعدد کارروائیاں

مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمتی فورسز نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی فوجیوں اور آباد کاروں کے خلاف متعدد کارروائیاں انجام دی ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کے انفارمیشن آفس "معطی " نے اعلان کیا ہے کہ مزاحمتی فورسز نے سلفیت میں "بروخین" بستی کے قریب صہیونی آبادکاروں کو نشانہ بنایا ہےجبکہ مغربی کنارے میں دس مختلف مقامات پر اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ پرتشدد جھڑپیں ہوئیں اور فلسطینیوں نے صیہونی آباد کاروں کے حملوں کا جواب دیا ہے۔ اسرائیلی فوجی آئے دن مغربی کنارے میں رہنے والے فلسطینیوں کے گھروں اور کھیتوں پر دھاوا بولتے ہیں اور اس خطے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان کشیدگی اور جھڑپوں کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں پر چھاپوں اور صہیونیوں کی طرف سے فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے- واضح رہے کہ سات اکتوبر دوہزار تیئیس کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے جارح صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں اپنی کارروائیوں کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔

ٹیگس