Mar ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
  • عرب سربراہی اجلاس میں غزہ کی تعمیرنو سے متعلق مصر کے منصوبے کی منظوری

قاہرہ کے عرب سربراہی اجلاس میں کل رات غزہ کی تعمیرنو کے بارے میں مصر کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔

قاہرہ اجلاس میں شریک عرب سربراہوں نے ایک بیان میں جو اجلاس کے اِختتام پر جاری کیا گيا غزہ کی تعمیرنو کے بارے میں مصر کے منصوبے کی منظوری دی گئی اور قاہرہ کی ارضی سالمیت پر تاکید کی گئي ۔ اس اجلاس میں غزہ میں فائر بندی کی تکمیل کے منصوبے کو اہمیت دی گئی جبکہ اس بات پر تاکید کی گئی کہ امن و صلح عربوں کا اسٹریٹیجک انتخاب ہے۔ اس بیان میں اسی طرح اس بات پر تاکید گئی ہے کہ عرب ممالک فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے منصوبے کے خلاف ہیں۔عرب سربراہوں نے اجلاس کے اختتام پر جاری کئے جانے والے اپنے بیان میں دو مملکتوں کے قیام پر بھی زور دیا ہے۔

ٹیگس