مشرقی لبنان کے مختلف علاقوں پر صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i442348-مشرقی_لبنان_کے_مختلف_علاقوں_پر_صیہونی_جنگی_طیاروں_کی_بمباری
غاصب صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے مشرقی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Mar ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • مشرقی لبنان کے مختلف علاقوں پر صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری

غاصب صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے مشرقی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  الآن ویب سائٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے مشرقی لبنان کی پہاڑیوں میں واقع بقاع کے جنتا کے مضافات میں الشعرہ کے علاقے پر تین بار حملہ کیا۔ رشا ٹوڈے نے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگي ہیلی کاپٹروں نے ان علاقوں کی فضا میں کم اونچائي پر ، اور شام کی سرحد کے قریب ہرمل تک پروازیں کیں۔ اس ٹی وی چینل نے یہ بھی بتایا کہ صیہونی حکومت نے ان علاقوں کو تین بار جارحیت کا نشانہ بنایا جبکہ ماسا کے مضافاتی علاقوں کو بھی ٹارگٹ کیا۔