Mar ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • گیند غاصب صیہونیوں کے کورٹ میں ہے، حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے غزہ پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے ثالثوں کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیند اب قابض حکومت کے کورٹ میں ہے۔

 سحر نیوز/ عالم اسلام: عبداللطیف القانوع نے العربی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہر اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں جو ثالثوں کی طرف سے ہمارے پاس آتی ہے اور ہم ان کے ساتھ مکمل طور پر مثبت بات چیت کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ گیند اب صیہونی حکومت کے کورٹ میں ہے، اس بات پر زور دیا کہ اصل مسئلہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا اپنے سیاسی مستقبل کو بچانے کے لیے تاخیر پر اصرار ہے۔

القانوع نے کہا کہ صیہونی حکومت کو معاہدوں کی خلاف ورزی کرنے کی عادت ہے اور ہم نے ثالثوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کر دیا ہے۔ ہماری شرائط کا مقصد جنگ بندی کے معاہدے کو مستحکم کرنا اور قابضین کو اس کی شقوں پر عمل درآمد کا پابند بنانا ہے۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ ہمارا وفد گزشتہ جمعہ کو قاہرہ گیا اور جنگ بندی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے تاکید کی کہ حماس کا وفد جنگ بندی معاہدے کو مستحکم کرنے کے لیے دی گئی تجاویز پر عمل کر رہا ہے۔

قابض صیہونی حکومت نے انسانی ہمدردی کے پروٹوکول کو معطل اور غزہ کا محاصرہ کر کے معاہدے کے پہلے مرحلے کی خلاف ورزی کی ہے۔

ٹیگس