Mar ۳۱, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۴ Asia/Tehran
  • جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے اور تجویز سے اتفاق؛ خلیل الحیہ

غزہ میں حماس کے سربراہ نے مصر و قطر کے ثالثوں کی جانب سے ایک تجويز موصول ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مثبت موقف اختیار کرتے ہوئے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی اس تجویز سے اتفاق کیا ہے تاہم خبریں ہیں کہ صیہونی حکومت نے نئي تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے عید الفطر کی مناسبت سے ٹی وی پر اپنے ایک خطاب میں یہ امید ظاہر کی ہے کہ صیہونی حکومت ثالثی کرنے والے ملکوں کی اس تجویز کو قبول کرنے میں لیت و لعل سے کام نہیں لے گی۔انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی فوج، نیتن یاہو کی جرائم پیشہ کابینہ کو بچانے کے لئے معاہدے کی شقوں کی پابندی سے بھاگ رہی ہے۔
خلیل الحیہ نے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلہ کی تجویز قبول کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیوں کے باوجود، ہم نے معاہدے کی مکمل طور پر پابندی کی ہے تاہم انہوں نے زور دیا ہے کہ مزاحمت کے اسلحے ریڈ لائن ہيں اور اسے ہاتھ نہيں لگایا جا سکتا۔تازہ اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے غزہ پٹی میں جنگ بندی کی مصر اور قطر کی نئي تجویز کو مسترد کرتے ہوئے ایک نئی تجویز پیش کی ہے جس میں دس صیہونی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کیا گيا ہے۔

ٹیگس