غاصب صیہونی فوجیوں پر القسام بریگيڈ کے مجاہدین کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i443485-غاصب_صیہونی_فوجیوں_پر_القسام_بریگيڈ_کے_مجاہدین_کا_حملہ
القسام بریگيڈ کے جوانوں نے بیت حانون میں صیہونی فوجیوں پر حملہ کر کے 1 صیہونی فوجی کو ہلاک اور 5 کو زخمی کر دیا ہے
(last modified 2025-07-22T02:22:52+00:00 )
Apr ۲۰, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی فوجیوں پر القسام بریگيڈ کے مجاہدین کا حملہ

القسام بریگيڈ کے جوانوں نے بیت حانون میں صیہونی فوجیوں پر حملہ کر کے 1 صیہونی فوجی کو ہلاک اور 5 کو زخمی کر دیا ہے

سحر نیوز/ عالم اسلام:  القسام بریگیڈ کے جوانوں نے ایک مارٹر گولے اور ایک  بارودی سرنگ کے ذریعے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا اور کم از کم ایک غاصب فوجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس حملے میں 5 صیہونی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ القسام بریگيڈ کے جوانوں نے صیہونی فوجیوں پر یہ حملہ تاک لگا کر کیا۔ القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے یہ حملہ اس ٹنل سے کیا جسے صیہونی حکومت کی فوج پہلے اپنے زعم میں خالی کرچکی تھی۔