May ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
  • جنگ ختم کی جائے ، صیہونیوں کا نیتن یاہو سے مطالبہ

غزہ میں صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کی انجمن نے دوحہ میں اسرائیلی مذاکراتی وفد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ کو ختم کریں اور ان کے بچوں کو واپس لے آئيں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:غزہ میں صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کی انجمن نے اپنا یہ مطالبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ صرف معاہدہ ہی قیدیوں کی جان بچا سکتا ہے۔ 

نیتن یاہو نے سیاسی وجوہات کی بنا پر جنگ شروع کی ہے ، نیتن یاہو ہمیں ایک مستقل جنگ اور غزہ میں کالونیاں بنانے کی طرف لے جا رہے ہيں۔

اس انجمن کا مزید کہنا تھا کہ نیتن یاہو ایک انتہاپسند اقلیت کے لیے کام کر رہے ہيں اور جنگ جاری رہنے کے نتیجے میں باقی قیدی مارے جائيں گے۔

صیہونی قیدیوں کے لواحقین نے کہا ہے کہ ہم ٹرمپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نیتن یاہو کو روکیں اور اس کے اور حماس کے لیے ڈیڈلائن مقرر کریں تاکہ جنگ ختم ہو۔اس انجمن کا مزید کہنا تھا کہ فوجی دباؤ سے قیدی ہرگز واپس نہیں آئیں گے بلکہ اس سے وہ مارے جائیں گے۔انھوں نے کہا ہے کہ جنگ کو ختم کرنا اسرائیل کے مفاد میں ہے ، ہمیں جنگ غزہ کو ختم کرنا چاہیے۔اس انجمن کا کہنا تھا کہ جب تک قیدی واپس نہیں آ جاتے ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے اور ہم نیتن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فورا جنگ کو ختم کریں۔

 

 

ٹیگس