May ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran

غاصب اسرائیلی فوجیوں نے جنین پناہ گزین کیمپ کا دورہ کرنے والے عرب اور یورپی ممالک کے سفیروں اور سیاسی نمائندوں پر فائرنگ کردی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: شہاب نیوز ایجنسی کے مطابق قابض صیہونی حکومت کی فوج نے تیس مختلف یورپی اور عرب ممالک کے سیاسی نمائندوں اور سفیروں پر مشتمل ایک سفارتی وفد پر اس وقت فائرنگ کردی جب یہ وفد شمال مغربی غرب اردن میں جینینکیمپ کا معائنہ کرنے جارہا تھا۔
فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے ایک سرکاری بیان جاری کرکےاس اقدام کی شدید مذمت کی اور اسے عالمی سفارتی برادری کو ڈرانے اور دھمکانے کی واضح مثال قرار دیا۔ اس بیان میں بین الاقوامی برادری خاص طور پر ہدف بنائے گئے وفد کے ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس معاندانہ عمل اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے خلاف واضح، مضبوط اور مناسب موقف اپنائیں۔

ٹیگس