May ۲۲, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۷ Asia/Tehran
  • رہبر انصار اللہ یمن: امت اسلامیہ کی خاموشی  صیہونیوں کی جرائت بڑھا رہی ہے

انصاراللہ یمن کے رہبر سید عبدالمک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ امت اسلامیہ کی خاموشی، جرائم کے لئے صیہونیوں کی جرائت بڑھا رہی ہے

 سحرنیوز/عالم اسلام: انصاراللہ یمن  کے رہنما نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی مظلومیت آشکارا ہے اور  امت اسلامیہ پر فلسطینی عوام کی نصرت کی سنگین ذمہ داری ہے۔

انہوں  نے کہا ہے کہ اس سنگین ذمہ داری پر عمل نہ کرنے کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔

 سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ امت اسلامیہ فلسطینی عوام کی بہت مدد کرسکتی ہے لیکن وہ خاموش تماشائی ہے جو خود اس کے لئے خطرناک ہے۔

 انہوں  نے کہا کہ امت اسلامیہ کی یہ خاموشی جرائم کے ارتکاب کے لئے صیہونی دشمن کی جرائت بڑھا رہی ہے۔

  انصاراللہ کے رہنما نے کہا کہ ایک صیہونی نے لکھا ہے کہ اس نے کبھی یقین نہیں کیا تھا کہ ایسے جرائم بھی ہوسکتے ہیں اور ایک رات میں غزہ میں 100 افراد کے قتل نے سب کو مبہوت کردیا ہے۔

سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ  ایک صیہونی کی یہ بات، فرزندان امت کے تئیں بدترین جرائم پر ایک ارب مسلمانوں کی افسوسناک حالت کی عکاسی کرتی ہے۔  

 انھوں نے کہا غزہ میں بھوک مری عالمی برادری اور بین الاقوامی برادری کے لئے بہت بڑی رسوائی شمار ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کہ  اگر ذرہ برابر انسانیت اور احساس ذمہ داری باقی ہو تو یہ صورتحال کروڑوں مسلمانوں کی غیرت بیدار کرنے کے لئے کافی ہے۔  

 رہبر انصاراللہ یمن نے کہا کہ یمنی عوام کی جانب سے فلسطینی قوم کی حمایت اور پشپناہی  جاری رہے گی۔

انھوں نے اسی کے ساتھ یمنی عوام سے اپیل کی کہ گزشتہ ہفتوں کی مانند ملت فلسطین کی حمای میں ہونے والے عظیم الشان مظا ہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ٹیگس