May ۲۶, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۷ Asia/Tehran
  • بنگلادیش میں محمد یونس کے اقتدار چھوڑنے کی تردید

بنگلادیش کی عبوری کونسل نے ان افواہوں کی تردید کی ہےکہ محمد یونس استعفا دے رہے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ڈھاکہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کی عبوری کونسل نے اعلان کیا ہے کہ چیف ایڈوائزر محمد یونس نہ عہدہ چھوڑ رہے ہیں اور نہ ہی کہیں جارہے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت کے مشیر منصوبہ بندی وحید الدین نے کہا ہے کہ عبوری حکومت اپنے فرائض سے دستبردار ہونے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ انہوں نے محمد یونس کے استعفے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے استعفے کی افواہیں غلط ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ گزشتہ روز بعض میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی تھی کہ بنگلادیش میں سیاسی بحران اور بعض جماعتوں کے احتجاجی مظاہرے کے بعد محمد یونس نے استعفے کی دھمکی دے دی ہے۔ رپورٹوں میں محمد یونس کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ اگر مشکلات پر قابو پانے میں سیاسی جماعتوں نے تعاون نہ کیا تو وہ استعفا دے سکتے ہیں۔

ٹیگس