Jun ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • شیخ نعیم قاسم: امام خمینیؒ کے افکار آج بھی ہماری فکری و عملی رہنمائی کا سرچشمہ

شیخ نعیم قاسم: امام خمینیؒ کا انقلاب آج بھی مظلوموں کے لیے امید کی علامت

سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے امام خمینیؒ کی 36ویں برسی کے موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ کا انقلابی نظریہ آج بھی عالمی سطح پر آزادی، خودمختاری اور مزاحمت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں قائم ہونے والا اسلامی جمہوری نظام نہ صرف داخلی طور پر آمریت سے نجات کا سبب بنا بلکہ امت مسلمہ کے مسائل، بالخصوص فلسطین کی آزادی کے لیے بھی بھرپور حمایت فراہم کر رہا ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ امام خمینیؒ نے حقیقی اسلام کی بنیاد پر ایک ایسا انقلاب برپا کیا جو آج بھی عالمی سطح پر مظلوم اقوام کے لیے جدوجہد کا سرچشمہ ہے۔ ان کی قیادت میں ایران نے ظلم و استبداد کے خلاف آواز بلند کی، جو دنیا بھر کے حریت پسندوں اور مزاحمتی تحریکوں کے لیے ایک عملی نمونہ بن چکا ہے۔

ٹیگس