بن گورین ہوائی اڈے پر یمنی مسلح افواج کا میزائل حملہ
Jun ۰۶, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۵ Asia/Tehran
یمن نے ایک بار پھر فلسطینیوں کی حمایت میں صیہونی حکومت کے واحد بین الاقوامی ایئر پورٹ بین گوریون پر میزائل حملہ کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج نے یافا یعنی تل ابیب کے مقبوضہ علاقے لود میں واقع بین گوریون ایئرپورٹ کو فلسطین دو نامی میزائل سے نشانہ بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ آپریشن مظلوم فلسطینی عوام اور مجاہدین کی مدد کی غرض سے کیا گیا ہے جس کا مقصد مقبوضہ علاقوں اور غزہ کی پٹی کے باشندوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب دینا ہے۔