میڈیا ذرائع نے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے فوجیوں اور ان کے فوجی ساز و سامان پر عزالدین القسام بریگیڈ کے حملے کی خبر دی ہے
سحرنیوز/ عالم اسلام:راصد نیوز چینل نے رپورٹ دی ہے کہ تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے غزہ پٹی کے خان یونس علاقے میں آج صیہونی فوجیوں کے خلاف کارروائی کی خبر دی جس کے بعد اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو مقبوضہ فلسطین کے سوروکا اسپتال منتقل کیا۔
شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ شہر خان یونس کے الیرموک علاقے میں اسرائیلی فوج کے بلڈوزر پر الیاسین ایک سو پانچ میزائل سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ٹینک تباہ ہوگیا۔
اس سے قبل تحریک جہاد اسلامی کے فوجی بازو سرایا القدس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے شمال مشرقی خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کے اکٹھا ہونے کی جگہ اور ان کے ہتھیاروں کو نشانہ بنایا ہے۔
سرایاالقدس نے خبر دی ہے کہ اس کے جوانوں نے ایک اور آپریشن میں تل الزعتر علاقے میں ایک مکان کے اندر صیہونی فوجیوں کو گھات لگا کر گھیر لیا اور ان پر دھماکا خیز مواد اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔