Jul ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
  • شام میں حالات کشیدہ، عبوری حکومت کے متعدد عہدیداروں کا قتل

المیادین ٹی وی چینل نے شامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشرع اپنی فیملی کے ہمراہ دارالحکومت دمشق سے بھاگ کھڑے ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین چینل نے شامی ذرائع کے حوالے سے شام کی عبوری حکومت کے وزيردفاع مرھف ابو قصرہ سمیت شامی حکومت کے تین اعلی حکام کے قتل کی خبر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک فوجی بریگیڈ نے دمشق میں واقع سرکاری ریڈیو و ٹیلی ویژن کے ہیڈکوارٹر پر اچانک حملہ کرکے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے تاکہ نشریاتی مواد پر عسکری نگرانی ممکن ہوسکے۔ المیادین نے مقامی ذرائع کے حوالے سے سویدا کے مضافات میں مقامی گروہوں اور مسلح قبیلوں کے درمیان جھڑپوں کی خبر دی اور بتایا ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں کے درمیان پیش آنے والے واقعات کے دوران شام کی فضاؤں میں اسرائیلی جنگی طیارے پرواز کرتے رہے۔
مقامی ذرائع نے سویدا میں بجلی سپلائی اور انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے تدمبر حمص روڈ پر قبائلی جنگجؤوں کے ایک قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ ان ذرائع نے شہر حمص پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے چار ڈرون طیارے صوبہ درعا کی فضاؤں میں پرواز کرتے ہوئے نظر آئے ہيں۔
ان مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیارون کی ایک بڑی تعداد شام کی فضاؤں میں داخل ہوگئی ہے اور حمص، درعا اور سویدا کی جانب آگے بڑھ رہی ہے۔ سولہ جولائی کو اسرائیلی فضائیہ نے دمشق میں واقع شام کے صدارتی محل اور اس ملک کی وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کردیا تھا اور اسی دن سویدا کے مقامی گروہوں اور شام کی عبوری حکومت کے درمیان معاہدہ طے پا رہا تھا اور ایسی حالت میں اسرائیل کے جنگی طیاروں نے درعا اور دمشق پر حملے کئے تھے۔سویدا کے سیکورٹی فورسس کی پسپائی کے بعد سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ جھڑپوں اور اسرائیلی حملوں میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں شام میں بشار اسد حکومت گرنے کے بعد سے ہی شام میں جولانی سے وابستہ گروہوں اور دروزیوں کے درمیان گاہے بگاہے جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔ 

ٹیگس