یمن کا "فلسطین 2" میزائل حملہ، بن گوریان ایئرپورٹ کی سرگرمی معطل
Jul ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
یمنی مسلح افواج نے تل ابیب کے اہم ہوائی اڈے پر "فلسطین2" بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ائیرپورٹ بند کیا گیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یمنی مسلح افواج نے فلسطینی عوام کی حمایت میں اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے "بن گوریان" کو جدید سپرسانک بیلسٹک میزائل "فلسطین 2" سے نشانہ بنایا۔ المسیرہ کے مطابق، یہ حملہ تل ابیب کے علاقے یافا میں ہوا، جس کے باعث ایئرپورٹ کی سرگرمیاں معطل ہو گئیں اور ہزاروں شہریوں نے پناہ گاہوں کا رخ کیا۔
یمنی فوجی بیان میں اس کارروائی کو اسرائیلی ظلم و نسل کشی کے خلاف اور فلسطینی مزاحمت کے ساتھ یکجہتی کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔