Jul ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • غزہ، بھوک سے مرنے والوں کی تعداد مزيد بڑھ گئ

غزہ میں صیہونی مظالم کے تحت بھوک مری سے شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک سو بائیس ہو گئی ہے جن میں تراسی بچے شامل ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ میں قحط و بھوک مری کے باوجود وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور غزہ کے مغرب میں ایک رہائشی عمارت پر صیہونی بمباری میں چار فلسطینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ صیہونی فوج نے خان یونس میں بھی رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔

صیہونی فوجیوں نے غزہ میں خوراک کی امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ بھی کی۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ غذائي اشیا اور خوراک کی حامل کئی امدادی کھیپوں کو نابود کر دیا گيا جبکہ غزہ میں صیہونی مظالم کے تحت بھوک مری سے شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک سو بائیس ہو گئی ہے جن میں تراسی بچے شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف نے بھی غزہ میں بھوک مری سے بگڑتی صورت حال پر سخت خبردار کیا ہے۔ 

 

ٹیگس