صیہونی حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئی
صیہونی حکومت سخت عالمی دباؤ کے بعد غزہ کے بعض علاقوں میں معینہ اوقات میں حملے روکنے پر تیار ہوگئی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت نے غزہ پٹی میں انساندوستانہ امدادی کھیپ پہنچنے کی اجازت دینے کے سلسلے میں سخت عالمی دباؤ کے تحت اتوار کو دعوی کیا ہے کہ انسانی جنگ بندی کے تحت آج سے بعض علاقوں میں حملے روکنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ تااطلاع ثانوی شہرغزہ ، دیرالبلح اور المواصی کے علاقوں میں صبح دس بجے سے رات آٹھ بجے تک فوجی حملوں کا سلسلہ بند رہے گا۔
صیہونی حکومت نے محدود علاقوں میں محدود اوقات میں جنگ بندی کا یہ فیصلہ غزہ میں بھوک اور قحط کا بحران پیدا ہونے کے باعث پڑنے والے عالمی دباؤ کے بعد کیا ہے غاصب صیہونی حکومت کے دعوے کے مطابق صبح چھے بجے سے رات گیارہ بجے تک اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کے امدادی سامان کے حامل ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی تاکہ غزہ کے عوام کے لئے غذا و دوا کی تقسیم کا امکان فراہم ہو سکے۔
کچھ دیر قبل مصری میڈیا نے رپوٹ دی ہے کہ اس ملک کی انسانی امداد کے حامل ٹرک رفح پاس کے راستے غزہ کی جانب روانہ کئے گئے ہیں۔