عالمی آزادی بیڑے الصمود پر اسرائیلی ڈرون حملہ + ویڈیو
Sep ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
غزہ کے لئے انسان دوستانہ امداد لے کر روانہ ہونے والے بین الاقوامی آزادی بیڑے الصمود پر صیہونی حکومت نے تونس میں ڈرون حملہ کردیا ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی آزادی بیڑے الصمود میں شامل فیملی نامی بحری جہاز پر تونس کی سیدی بوسعیدی بندرگاہ پر ڈرون حملہ ہوا ہے جس کے بعد اس جہاز میں آگ لگ گئی ۔
الصمود آزادی بیڑے میں غزہ کے مظلوم عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد لے جانے بین الاقوامی سماجی اور انسانی حقوق کے کارکنوں میں شامل، وائل نوار نے بتایا ہے کہ فیملی بحری جہاز ڈرون حملے کا نشانہ بنا ہے۔
اس ڈرون حملے کے بعد الصمود کاروان آزادی کے اراکین نے کہا ہے کہ آزادی بیڑے کے دیگر بحری جہاز تونس نہ آئیں ۔