قطری وزیراعظم: دوحہ میں حماس کا دفتر امریکا اور اسرائیل کی درخواست پر قائم کیا گیا تها
Sep ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دوحہ میں حماس کا دفتر امریکہ اور اسرائیل کی درخواست پر قائم کیا گیا تھا اور ان تمام برسوں کے دوران غزہ کے ساتھ رابطے کے ایک چینل کے طور پر کام کر رہا تھا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے بدھ کے روز CNN کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "اسرائیل میں کوئی بھی سیاست دان، نیتن یاہو سے لے کر بینیٹ اور لیبڈ تک، اور کوئی بھی انٹیلی جنس ایجنسی، شن بیٹ سے لے کر موساد اور وزارت دفاع تک، اگر دوحہ میں حماس کے دفتر کے قیام سے لاعلمی ظاہر کرے تو یہ بات ھرگزدرست نہیں ہے۔
انہوں کہا کہ دہشت گردی کو پناہ دینے کا بہانہ بنا کر قطر پر حملہ کرنا بلاجواز ہے۔
قطر کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ ہمارا واسطہ مہذب لوگوں سے اور ہم اسی بنیاد پر پیش آ رہے تھے۔