جبالیا میں صیہونی فوجیوں کے خلاف کارروائی، کئی فوجی ہلاک
خبر رساں ذرائع کے مطابق فلسطینی مجاہدین نے جنوبی غزہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ کرکے چار اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور آٹھ دیگر کو زخمی کردیا
سحرنیوز/عالم اسلام: عبرانی روزنامہ "معاریو" کے عسکری تجزیہ نگار آوی اشکنازی نے اعتراف کیا ہے کہ جبالیا میں ایک کارروائی کے دوران چار صیہونی فوجی ہلاک ہوئے۔ اس واقعے نے صیہونی فوج میں کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس نے اپنی جنگی صلاحیتوں کو ثابت کرتے ہوئے دکھا دیا ہے کہ اس کے جوان اسرائیل کے جدید فوجی سازوسامان کے باوجود حملے کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔
عبرانی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ جنوبی غزہ میں ایک انتہائی سنگین واقعے اور گھات لگا کر حملے میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ میں فلسطینی مجاہدین نے صہیونی فوج کے جدید ترین مرکاوا ٹینک پر بھی حملہ کیاہےعبرانی ذرائع نے مزید کہا کہ جنوبی غزہ میں واقع رفح میں ایک صیہونی فوجی کی گاڑی کے راستے میں بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد فوجی زخمی ہوئے جن کی حالت نازک ہے۔
مقامی ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی توپ خانے نے مشرقی رفح پر گولہ باری کی اور اسی دوران علاقے میں صیہونی افواج کے خلاف فلسطینی مزاحمت نے جوابی کارروائی کی جس کے بعد صیہونی جنگی طیاروں نے اڑان بھری۔