غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ، بے شمار بے گھر اور شہید
غزہ شہر میں بلند عمارتوں اور گنجان آبادی والے علاقوں پر صیہونی جنگی طیاروں کے جاری شدید حملوں میں بڑے پیمانے پر ہونےوالی تباہی اور اس لحاظ سے کہ اونچے ٹاورز اور عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، اس لیے زیادہ تر شہید لاپتہ اور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: نیز ایسے حالات میں جب غزہ شہر کی خوفناک صورتحال کی میڈیا کوریج کا کوئی امکان نہیں ہے، اس پٹی کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین دنوں کے دوران شہر میں روزانہ اوسطاً اسّی فلسطینیوں کا قتل عام کیا گیا ہے اور ملبے تلے دبے لاپتہ افراد کی تعداد بھی بے شمار ہے۔
قحط اور بھوک کے المیے کے درمیان گنجان آبادی والے علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدت میں اضافے کے باعث ، غزہ شہر کو غزہ پٹی کے وسطی اور جنوبی گورنریٹس سے ملانے والی الرشیداسٹریٹ جہاں ہزاروں بے گھرافراد سکونت پذیر تھے، اب شدید بمباری سے فرار کر رہے ہیں