Sep ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • غزہ میں صیہونی حملےجاری ، 29 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

امریکی و مغربی حمایت یافتہ غاصب صیہونی حکومت کے دہشتگردانہ اقدامات نے غزہ میں مزید درجنوں فلسطینی باشندوں کو شہید و زخمی کر دیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام:فلسطین سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق غزہ میں صبح سے اب تک صیہونی دہشتگردوں کے حملوں میں مزید کم از کم انتیس فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہو گئے۔
صیہونی دہشتگردوں نے دس بے گھر فلسطینیوں کو بھی اپنے نشانے پر لیا۔
غزہ پٹی کے مختلف علاقے خاص طور پر غزہ شہر صیہونی ٹولے کی بہیمانہ اور بمباری و گولہ باری کے نشانے پر ہے۔
اُدھر خان یونس کے قصبے میں ڈھائی ماہ قبل پیدا ہونے والا معصوم بچہ عید محمود غذائی قلت اور طبی سہولتوں کی کمی کی وجہ سے شہید ہو گیا۔
دہشتگرد صیہونی فوجی غزہ میں شہری اور بنیادی انفرا اسٹرکچر اور رہائشی عمارتوں کو بدستور اپنے نشانے پر لئے ہوئے ہیں۔
سات اکتوبر دوہزار تیئیس سے جاری صیہونی دہشتگردی کے نتیجے میں اب تک پینسٹھ ہزار پانس سو انجاس فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ سڑسٹھ ہزار پانچ سو اٹھارہ سے تجاوز کر گئی ہے۔
اس درمیان آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر لارنس نے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی کے سوا کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بچوں کے مستقبل کا سوچ کر ڈر لگتا ہے کیونکہ میں دیکھ رہی ہوں کہ غزہ اور دنیا کے دیگر حصوں میں بچے مر رہے ہیں۔

 

ٹیگس